ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے تل ابیب میں الرملہ کے قریب کے ایک فلسطینی نوجوان کے دلیرانہ آپریشن کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس رپور کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ یہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم پر فطری ردعمل ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غیور فلسطینی نوجوان شہید محمد شہاب کی روح کو سلام کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے عوام غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا جواب دینے کے حوالے سے غافل نہیں رہیں گے۔
جہاد اسلامی فلسطین نے یہ بیان ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ اتوار کی دو پہر تل ابیب کے جنوب میں واقع الرملہ کے نزدیک ایک فلسطینی نوجوان نے کچھ صیہونیوں پر پہلے اپنی گاڑی چڑھادی اور اس کے بعد ان پر فائرنگ کردی۔
صیہونی پولیس نے الرملہ فلسطینی نوجوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی کی تصدیق کی ہے۔
صیہونی پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان نے دو جگہ صیہونیوں پر گاڑی چڑھائی ہے ۔ پہلے ایک بس اسٹیشن پر کچھ صیہونیوں پرگاڑی چڑھائی پھر چند سو میٹر دور کچھ اور فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی۔
اس آپریشن میں کم سے کم چار صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے جن میں سے دو کی حالت کی خراب بتائی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اس شہادت پسندانہ آپریشن میں فلسطینی نوجوان محمد شہاب شہید ہوگیا ۔
آپ کا تبصرہ